ادہم پور کے عارضی پی ایچ ای ملازمین کا دھرنا

ادہم پور //ضلع ادہم پور میں اپنے مطالبات کو لے کر محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے ضلع اور ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سنیئر لیڈر ور سابقہ ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران عارضی ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اپنے خطاب میں بلونت سنگھ منکوٹیہ نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان عارضی ملازمین کو گزشتہ 50ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو مسائل کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کو تنخواہ دینے کے علا وہ ان کی مستقلی کے عمل کر جلداز جلد شروع کیا جائے تاکہ ملازمین کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔اس موقعہ پر سنیل پروچ ،جگدیش کمار ،درشن کمار ،سشیل کمار ،سریش کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔