ادہم پورمیں پیٹ کے کیڑوں سے نجات کاقومی دن منایاگیا

 
 جموں//نیشنل ڈی وورمنگ ڈے منانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی ادہم پورنے گورنمنٹ ہائی اسکول میں 1سے 19سال تک کے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کاخاتمہ کرنے والی ادویات تقسیم کی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارمہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے مہم کاباضابطہ افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل افسر ادہم پورڈاکٹر کے سی ڈوگرہ، ضلع سوشل ویلفیئر افسر،وپن بھگت، سی ڈی پی او ادہم پور یش پال شرما، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈی ایچ ادہم پور ،ڈاکٹر وجے بسنوترہ، ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ،ڈاکٹر ایس ڈی آتری، ضلع ایمونائزیشن افسر، ڈاکٹر سنتوش شرما، ضلع ہیلتھ افسرڈاکٹرجنک راج ،بی ایم اوٹکری ڈاکٹر جے ڈی ،ہیڈماسٹرہائی اسکول گڑھی، ڈی پی ایم یو ،این ایچ ایم ،آربی ایس کے ٹیم ،بلاک ٹکری بھی موجودتھے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ڈی ووارمنگ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ صحت مندزندگی کے لئے ضروری ہے کہ ایک سے انیس سال تک کے بچوں میں ہونے والے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کویقینی بنایاجائے ۔انہوں نے محکمہ صحت پرزوردیاکہ وہ اس سلسلے میں خصوصی توجہ دیں۔