ادھم پور// عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن ادھم پور لال چند نے ڈی ڈی سی کونسلروں کی موجودگی میں "کرم کرتے چلو ویلفیئر سوسائٹی ادھم پور (جے اینڈ کے)" کی طرف سے تیار کردہ کووڈ 19 کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں ایک پوسٹر لانچ کیا ۔پوسٹر کے اجراء کے بعدویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین وکاس کمار نے بتایا کہ سوسائٹی نے ضلع کے عام لوگوں میں کووڈ مناسب رویے کے بارے میں بیداری پھیلانے اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا کرنا اور نہ کرنا درج کیا ہے ۔مہلک وبائی امراض کو شکست دینے کے لیے این جی او کی طرف سے کیے گئے منفرد اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے، بار بار صابن سے ہاتھ دھونے اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
۔ 15سے 18 سال کی عمر کے گروپ میں صد فیصدکووڈ ٹیکہ کاری
گاندر بل ، شوپیاں ، اننت ناگ اور پونچھ اضلاع نے ہدف حاصل کرلیا
جموں //جموں و کشمیر نے گاندر بل ، شوپیاں ، اننت ناگ اور پونچھ اضلاع میں پہلی خوراک کیلئے 15 سے 18 سال کی عمر کے گروپوں میں صد فیصد کووڈ ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اہل لوگوں کی مکمل ٹیکہ کاری کے ہدف کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔ اس کامیابی میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت کے افسران اور فرنٹ لائین ورکرز کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں ۔ محکمہ صحت جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کی مہم چلا رہا ہے ۔ اس سنگِ میل پر تبصرہ کرتے ہوئے صحت اور طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج نے کہا کہ معاشرے میں حفاظتی سلسلہ کو مکمل کرنے کیلئے نوجوان عمر کے گروپ میں ویکسی نیشن بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کیلئے بھر پور مہم چلا رہا ہے نتیجے کے طور پر یو ٹی میں 2 کروڑ سے زیادہ اہل لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ ہم جموں و کشمیر میں تمام عمر کے گروپوں میں صد فیصد ویکسی نیشن کے ہدف کو حاصل کرنا جاری رکھیں گے ۔ مجموعی طور پر 18 سال سے اوپر کی عمر کے صد فیصد اور 15 سے 18 سال کی عمر کے 60 فیصد لوگوں کو پہلی خوراک دی گئی ہے ۔
Package