اودھم پور //ڈپٹی کمشنر ادھم پور اندو کنول چب نے ضلعی افسران اور سول سوسائٹی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ میں آنے والے نوراترا اور دسہرہ تہواروں کو ہموار طریقے سے منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔سیکورٹی ،پینے کا صاف پانی ، بجلی کی فراہمی، بیریکیڈنگ ، فرسٹ ایڈ ، صفائی ستھرائی ، ریٹ چیک کرنا ، فائر ٹینڈرز ، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ، مختلف چوکوں کی روشنی ، کچرا اٹھانا ، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ، آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ ، ٹاو¿ن میں ٹریفک کی بھیڑ وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلعی سربراہان کو تہوار کے دوران متعلقہ محکموں سے متعلق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی سی نے محکمہ پولیس پر زور دیا کہ وہ تہوار کے موسم میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرے۔ سی ایم او سے کہا گیا کہ صحت کی ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمبولینس کے ساتھ ایک ہیلتھ ٹیم تعینات کی جائے۔ ایگزیکٹیوانجینئر PHE سے کہا گیا کہ وہ پینے کے پانی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنائے اور ایگزیکٹیوانجینئر PDD کو ہدایت کی گئی کہ وہ تہوار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔ شہر میں صفائی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے سی ای او ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں سول سوسائٹی کا تعاون بھی مانگا۔تہواروں کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے ، تحصیلدار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے ، سی ای او بلدیہ اور فوڈ سیفٹی آفیسر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ دکانداروں کی جانب سے زائد چارجنگ کو روکنے کے لیے مارکیٹ کی وسیع چیکنگ کی جائے۔ عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے نہ کھڑی کریں