جموں//جموں وکشمیر کے اودھم پور ضلع سے ایک شخص جس نے مبینہ طور پر ایک عورت سے زیادتی کی تھی اور 2019 سے مفرور تھا،کو پولیس نے ہفتے کے روزگرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے ڈنگاکوٹ کے رہائشی شوکت علی پر دسمبر 2019 میں اس خاتون کو اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اسے اودھم پور ضلع کے مانسر کے علاقے میں بٹال بلیاں گاؤں سے گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ علی زیر زمین چلا گیا تھا اور مستقل طور پر اپنا مقام تبدیل کر رہا تھا۔عہدیدار نے بتایا "وہ جموں و کشمیر کے اندر اور باہر بھی اپنے قیام گاہوں کو تبدیل کر رہا تھا۔"انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم اس کیس کے سلسلے میں کسی اور شخص کی تلاش کر رہی ہے۔