کپوارہ//کپوارہ کاشہری کو ادھم پورہ کے ٹکری علاقہ میں سڑک کے ایک دلدو حادثہ میں منگل کوجا ں بحق ہوگئے جبکہ کئی ۔حبیب اللہ لون نامی شہری کے جا ں بحق ہونے کی خبر جب اس کے آ بائی گاﺅ ں گزریال کرالہ پورہ پہنچ گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک تویرا گا ڑی زیر نمبر پیر کو دوران شب جمو ں سے کپوارہ کی طرف نکلی اور اس میں نصف درجن مسافر سوار تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق تویرا گاڑی جو ں ہی نگروٹہ سے کئی کلو میٹر آگے گئی ٹکری ادھم پور کے نزدیک مزکورہ ایک نامعلوم ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے دوران گزریال کرالہ پورہ کا جواں سال شہری حبیب اللہ لون ولد عبد الخالق لون موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد لو احقین ادھم پور گئے اور وہا ں سے نعش کو حاصل کیا ۔حبیب اللہ کی نعش کو بدھ کو جب اس کے آ بائی گاﺅ ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا۔ گیا ۔حبیب اللہ کے جا ں بحق ہونے پر علاقہ گزریال کے سیاسی و سماجی تنظیمو ں کے علاوہ سول سوسائٹی گزریال نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے افراد خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔بدھ کو ان کے نمازہ جنازہ میں ہزارو ں لوگو ں نے شرکت کی اور انہیں پر نم آ نکھو ں سے سپرد خاک کیا گیا ۔