اودھمپور//کووِڈ ۔19مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کے بارے میں عام لوگوں کی بیداری کے لئے ضلع اِنفارمیشن سینٹر اودھمپور نے ادھم پور ٹاﺅن کے آس پاس بذریعہ اعلانات بیداری مہم منعقد کی۔ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر اتیکشا سیٹھی نے میڈیا اَفراد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اِس بیداری مہم کا بنیادی مقصد عوام میں کووِڈ۔19 مناسب طرز عمل ( سی اے بی )( کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اُنہوںنے عوام الناس سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اَپنے آپ اور اَپنے عزیزوں کو کورونا وائرس سے بچائیں ۔ اُنہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پروٹوکول پر من و عن عمل پیرا رہیں ۔ اُنہوں نے ماسک پہننے ، صابن سے ہاتھ بار بار دھونے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی تلقین کی۔اُنہوںنے لوگوں سے آگاہ کیا کہ احتیاطی تدابیر سے ہی کووِڈ۔19 پر قابو پایا جاسکتا ہے۔دورانِ مہم ا،نفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران نے کووِڈ۔19 کے بارے میں بذریعہ اعلانات عوام کو آگاہ کیا اور اُن سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کو سختی اپنائیں۔
ادھم پورمیں کووِڈ مناسب طرز عمل اپنانے کی بیداری مہم منعقد
