سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ ادھمپور جیل میں مقید479قیدیوں میں سے72کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او نے ادھمپور جیل کے سپر انٹنڈنٹ ہریش کوتوال کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قیدیوں کے نمونے گذشتہ روز حاصل کئے گئے تھے اور آج ان میں72قیدیوں کے رپورٹ مثبت آئے ہیں۔
کوتوال نے مزید کہا کہ جیل کے اندر ہر احتیاطی تدبیر اختیار کی جارہی ہے اور جیل کے اندر بنیادی ڈھانچے کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔