جموں//عرصہ دراز سے اپنی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے معروُفکثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ جموں کی گذشتہ روز مزاحیہ اور شاعرانہ تنقید سے متعلق ایک کثیر اللسانی ادبی نِشست کا اہتمام اِس کے ادبی مرکز کڈز ذی سکول تالاب تِلّو جموں میںکیا گیا۔ جِس کی صدارت کے فرائض جانے مانے پنجابی کے شاعر و گلوکار ہرجیٖت سنگھ اُپل نے سر انجام دِئے۔جبکہ نظامت کے فرائض تنظیم کے فائینانس سیکرٹری،شاعر اور گلوکار وید اُپّل نے انجام دِئے۔اپنے اِستقبالیہ خُطبہ کے بعد تنظیم کے صدر شام طالب ؔاورچیئر مین آرشؔ دلموترہ نے اسلوبِ غزل کے نُکتوں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے ردیف و قافیہ کی صحیح پہچان سے روشناس کرایااور کہا کہ غزل کے کِسی بھی رُکن کی نشاندہی کیلئے شاعر کا زبان پر عبور ہونا لازمی ہے۔یعنی شاعر کو اپنے اِشعار میں اِستعمال کئے جانے والے الفاظ کے صحیح تلفظّ کا جانکار ہوناضروری ہے۔اِس موقعہ پردیگر چند شعراء نے اپنی جانکاری کیلئے اِس موضوع پر سوالات کا سِلسِلہ بھی شروع کیا۔ جسے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا گیا۔یہاں مختلف اشعار کی مدد سے مختلف الفاظ کے تلفّظ کو بھی واضح کیا گیا۔ اِس نشست میں اپریل فول کے حوالے سے ایک مزاحیہ دور بھی ہوا۔ جِس میں شعراء و اُدبا حضرات نے بہت سے دِلچسپ لطیفے پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کِیا۔ نِشست میںوید اُپّل اور ہرجیٖت سنگھ اُپّل نے اپنے گیت گاکر سب کو مسروُر کِیا۔ نِشست میں حِصہ لینے والے شعراء حضرات کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، بشیراُلحق بشیرؔ، ہرجیٖت سنگھ اُپلؔ،سنتوش نادان ؔ، ویدؔ اُپّل،کے آر سلگوترہ، جتیندر بسنؔ، سنجیو کُمار ،اور شام طالبؔ۔ اِس تقریب کا اِختتام تنظیم کے چیئرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوا۔جس میں آپ نے آئیندہ نِشست کے اوقات شام 4بجے سے شام 6بجے واضح کئے۔