جموں //کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج کے زیراہتمام ایک ادبی و ثقافتی نِشست کا اِہتمام کِیا گیا۔جِس میں مختلف علاقوں کے مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں نے حِصّہ لِیا۔ جِس کی صدارت کے فرائض جانے مانے اُردوُو گوجری کے شاعر شاعرسرور چوہان حبیٖب ؔ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض اُردوُزبان کے جواں سال شاعر عبدال جبّارؔ بٹ نے انجام دِئے۔ نِشست کے آغاز میںتنظیم کے چئیرمین آرش ؔدلموترہ نے ایک دلچسپ اُردوُ کہانی ’ٹھگ ٹھگا گیا ‘ پیش کی ۔ اِس مخصوص کہانی کی ادبی قدروں پر خوُب چرچا ہوُا اور اِسے سراہا گیا۔اَس کے علاوہ ڈوگری کے شاعر کے آر سلگوترہ نے اپنی ایک مزاحیہ ڈوگری نظم ’شرابی‘گا کر سُنائی اور حاضرین کو خوُب ہنسایا۔ اِس دوران اُردوُ کے شاعر عبدال جبّار بٹ نے اپنی ایک اُردوُ غزل’ہے مُجھ پر اِک عنایت تُمہاری، محبّت تُمہاری یہ چاہت تُمہاری‘۔ پیش کی۔ جِس پر سیر حاصل تبصرہ ہوُا۔ اِس کے بعد تنظیم کے خاص گلوکار چمن سگوچؔ نے دو نامی گرامی شاعروں کی غزلیں گا کر سماں باندھ دِیا۔ نِشِست میں شِرکت کرنے والے شعراء حضرات کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، سنتوش شاہ نادانؔ، سرور چاہان حبیٖبؔ، عبالجبّار بٹؔ،چمن سگوچ ، کے آر سلگوترہ، راجیو کُمار اور شام طالبؔ۔ نِشست کے اِختتام میںتنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نِشست میں شامل ہوئے اورسبھی شعراء کا شُکریہ کیا۔