جموں // کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کے زیراہتمام ہفتہ وارادبی و ثقافتی نِشست کا اِہتمام کِیا گیا۔جِس میں مختلف علاقوں کے مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں نے حِصّہ لِیا۔ جِس کی صدارت کے فرائض اُردوُ کے نامور شاعرسردار مالک سنگھ وفاؔ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض اُردوُزبان کے اُبھرتے ایوارڈ یافتہ شاعر بِشن داس خاکؔنے انجام دِئے۔ نِشست کے آغاز میںتنظیم کے چئیرمین آرش ؔدلموترہ نے شری کرشن جنم اشٹمی کے موقعہ پر مہابھارت کے ہیٖرو شری کرشن چندر جی مہاراج کی عظیم زندگی کے سربُلند کارہائے نُمایاں کا ذِکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دھرم کی حفاظت کیلئے کم طاقت والوں کا ساتھ دیکر مہابھارت کی جنگ کامیابی سے جیٖت لی تھی۔آج کرشن جنم اشٹمی کا تہوار اُن کے احترام میںمنایا جا رہا ہے۔اُنھوں نے بھارت کے دوُسرے راشر پتی اور سابقہ وزیر تعلیم شری کرشنا مینن کے جنم دِن پر اسارے مُلک میںمنائے گئے ٹیچرز ڈے کے موقعہ پر اُنھیں ادبی کُنج کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کِیا ۔ اِسی دِن پر بھارت کے نامور قلمکار کِرن ڈیسائی، گلوکارابھیروُپ چکر بارتے اور نامور شاعر مہجوُر کے جنم دِن پر بھی اُنھیں خراجِ تحسین پیش کِیا ۔ اِس کے علاوہ 27اگست کے روز ادبی کُنج کے منائے گئے 44ویںیوُمِ قیام پر ہوئے خرچ اور آمدن بارے تفصیلات پیش کی گئیں اور اِس تقریب کی مختلف باریکیوں پربھی غور و خوض کیا گیا۔نِشست کے نظمی دوَر کا آغازتنظیم کے شاعر و گلوکار وید اُپّل نے اپنی ایک پنجابی غزل’کنڈیاں دے وس پئی جِندڑی نُمانی ایں، پیراں تھلّے رُؒے اِک پھُل دی کہانی ایں ‘ کے ساتھ کِیا ۔ جِسے سُن کر سبھی حاضرین محظوظ و مسروُرہو گئے۔ مالک سنگھ وفا کی غزل تھی ’ایک نئی دہشت کا یہ آغاز ہے ، ہر جواں وادی کا پتّھر باز ہے ۔ باوجوُد اس کے بھی ہم کو اے وفا ، اپنی اِس وادی پہ کِتنا ناز ہے۔بِشن داس خاک کی غزل تھی قِسمت نوُں آزما کے دیکھے لے، توُںوی بازی لگا کے دیکھ لے۔شمس راجن کی غزل تھی ’کہیں یادوں کی پرتوں میں کوئی سویا ہوُا چہرہ، کہیں خوابوں کی گردش میں بہُت کھویا ہوُا چہرہ۔ راج کمل کی غزل تھی ’بُجھایا اِس لئے شمع کو دوستو، شمع واقف تھی گُذری رات کی ہر بات سے‘عبدالجباّر بٹ کی غزل تھی ’ کئی کردار ہیں مخفی کردار کے پیچھے ، قیامت کی ذہانت ہے کِسی فنکار کے پیچھے۔اُتّم سنگھ ساگرؔ کی غزل تھی ’بے وقت جُدا کرے کوئی ایسے ساتھی کو کیا کرے کوئی۔ اِس شاعرانہ نِشست میں حِصّہ لینے والے دیگر شعراء کے اِسمِ گرامی اِس طرح ہیں : ۔ آرشؔ دلموترہ،، کے آر سلگوترہؔ، راجیو کُمار اور شام طالبؔ۔ نِشست کا اِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے شعراء کیلئے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔