جموں //ادبی کنج جموں کی جانب سے سابق صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرظہورالدین کے انتقال کے سلسلہ میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے سابق صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرظہورالدین کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ایک دانشورکے ناطے صوبہ جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورقومی یکجہتی کیساتھ ساتھ ادب کوفروغ دینے میں کلیدی رول اداکیا۔اس موقعہ پر اراکین نے پروفیسرظہورالدین نے شعبہ اُردوکونہ صرف جموں یونیورسٹی بلکہ ملکی سطح پراُردودنیامیں مقبول وفعال بنایا۔انہوں نے متعددقومی اوربین الاقوامی سیمیناروں کاانعقادکرنے کے علاوہ دودرجن کتابیں تصنیف کیں۔ادبی کنج کے چیئر مین آرش دلموترہ ،ملک سنگھ وفا ،شام طالب ،طارق رضا ،صیال عمران ،چمن سگوچ ،بشن داس ،اتم سنگھ ،راج کمل ودیگران نے پرو فیسر ظہور الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔