ادبی کنج کافلم رائٹر،ایکٹرشیودت کوخراج عقیدت پیش

 جموں // دُنیا بھر میں تمباکوُ نوشی کے خلاف چلائی جارہی ایک تحریک کے طور پر جموں و کشمیر سُمیت بھارت اور دیکرسبھی ممالک  میں تمباکوُ مخالف دِن منایا گیا۔اِنہی حقائق کو مدّنظر رکھتے ہوئے ادب و ثقافت کی خدمت میںمصروف کار کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں کی جانب سے اپنے ادبی مرکزکڈذی سکول تالاب تِلّوجموں میں اپنی روایات کے مدّ نظر سماج سُدھار ک ادبی نِشست کا انعقاد ہوُا۔   جِس کی صدارت کے فرائض اُردوُ زبان و ادب کے معروف شاعر سردار وفا سنگدلؔ نے سر انجام دِئے۔ اِس کے ساتھ ہی اُردوُ وگوجری کے مشہور شاعر سروَر چوہان حبیٖبؔ مہمانِ خصوُصی تھے۔ جبکہ جانے پہچانے گلوکار چمن سگوچؔ نے نِشست کی نظامت کے فرائض انجام دِئے۔ آج کی نِشست کے پہلے دوَر میں اِنسداد تمباکوُ نوشی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل تبصرہ ہوُا اور اِس سے ہونے والے نُقصانات پر خاص روشنی ڈالی گئی۔ جِس میں بتایا گیا کہ دس سے چوبیس برس کی عُمر کے قریباً دو ارب لوگ سِگریٹ نوشی کرتے ہیں۔مقرّرین نے سِگریٹ نوشی ترک کرنے سے ہونے والے فائدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اِس سے اِنسان کی پندرہ سال عُمر بڑھ جاتی ہے ۔اَس نَشست میں ایک کثیر اللثانی شعری دوَر بھی ہوُا۔ جِس میںشعراء حضرات نے سِگریٹ نوشی کے مضر اثرات پر اپنی نظمیں بھی پیش کیٖں۔اِس موقعہ پر معروُف گلوکار چمن سگوچ نے اپنی بنائی ہوئی دھُن پر شام طالبؔ، آرشؔ دلموترہ اور سردار وفا سنگدِل ؔ کی غزلیں گا کر ایک سماں باندھ دِیا۔اِس کے علاوہ اُنھوں نے اِنسداد سِگریٹ نوشی پر ایک گیٖت ‘  سِگریٹ تمباکوُ چھوڑ دو  ،  جیون کو سُکھ سے جوڑ دو ‘  بھی گا کر سُنایا۔  نِشست میں ایک کثیر اللسانی شعری دوَر بھی ہوُا ۔ جِس میں شامل شعراء حضرات تھے:۔ آرشؔ دلموترہ ، مالک سنگھ وفاؔ سنگدلؔ  ، سنتوش شاہ نادانؔ ،   سروَر چوہان حبیٖب، ؔ  چمن سگوچؔ ، اشوک منطقؔ ، ایس کے گُپتا، راجیو کُمار اور شام طالبؔ۔نِشست کا آخری دوَر تعزیاتی دوَر تھا۔ جِس میں  ادبی کُنج کے ایک پُرانے رُکن ،  ریڈیو اور ٹی وی کے کلا کار، فِلم رائیٹر، پرو ڈیوسر اور ایکٹر شِو دت کی بے وقت وفات پر گہرے رنج و الم کا اِظہار کرتے ہوئے اُن کی اہم شخصیّت پر روشنی ڈالی گئی اور اُن کی روُح کی تسکین کیلئے  دو منِٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی گئی۔ نِشست کا اِختتام تنظیم کی طرف سے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے تمام حاضرین کیلئے دِل کی گہرایئوں سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔