جموں//ادبی کنج کی جانب سے نامقور مصنف زینت فردوس کا انکی چھٹی برسی پر خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے ادبی نشست منعقد کی۔نشست کی صدارت چیئرمین کرم اللہ ٹرسٹ اور مرحومہ زینت فردوس کے فرزند ایڈوکیٹ سوبیل مرزا نے کی۔ادبی کنج کے صدر شام طالب نے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور انکی اردو اور پہاڑی نثر و نظم کے تئیں خدمت کو سراہا۔ادبی کنج کے چیئرمین ارش دلموترہ نے تنظیم کی بھلائی کے لئے مرحومہ کی خدمات کی ستائش کی۔نثری نشست میں شام طالب نے ’’زینت فردوس ۔ ایک پُر خلوص شخصیت‘‘کے عنوان سے ایک مکالہ پڑھ کر سنایا ۔اس موقعہ پر ایک شاعری نشست بھی منعقد کی گئی جس میں ارش دلموترہ، منجیت کامرہ، وید اپل، کالو رام سلگوترہ، جتیندر بھسین ، سنجیو کامر ،ببلی شرما ، سپرس شرما ، راجیو کمار، تلک راج ،بشن خاک، راج کمل، سنتوش ندان اور شام طالب نے شرکت کی۔نشست کا اختتام ارش دلموترہ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔