کشتواڑ//سرکا رکی جانب سے انجام دی ہوئی کاموں کا 15فیصد بند رکھنے کے سرکار کے حُکم کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے ٹھیکیداروں نے سینئر ممبر عبدالرشید بٹ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں متنازعہ حُکم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر سرکار اسے واپس لینے میں ناکام رہی تو اُس صورت میں ٹھیکہ داران آنیوالے پارلیمانی انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں مزدور گُذشتہ کئی مہینوں سے ادائیگی کے منتظر ہیں اور کہا کہ اگر سرکار نے انجام دی ہوئی کام کے عوض پوری ادائیگی جاری کرنے کا حُکم جاری نہیں کیا تو ٹھیکہ داران لیبروں کے ہمراہ سڑکوں پر آئیں گے اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اسکے علاوہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا کام روکیں گے ۔ٹھیکہ داروں نے ضلع انتظامیہ سے بھی اس سلسلہ میںملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انکی نوٹس میں یہ مسلہ لائیں گے اور اگر انتظامیہ ہمارا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ،تو وہ سڑکو ُر آئیں گے اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے ۔