کراچی/پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد کیریئر کے دوران کپتان اور کوچ کی جانب سے سپورٹ نہ کرنے کا شکوا کرنے لگے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا اپنا دباؤ ہوتا ہے تاہم پس منظر کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے، کسی بھی پلیئر کو کامیابی کیلئے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ درکار ہوتی ہے جب تک ایسا نہ ہوا اس کا اعتماد نہیں بڑھتا، اگر آپ کوہلی، روہت شرما، جوئے روٹ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کا پس منظر دیکھیں تو وہ کافی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔