احسن انتو پر سوشل میڈیا کے ذریعہ تشدد کو ہوا دینے کاالزام پولیس نے کیس درج کرکے گرفتارکرلیا

سرینگر//پولیس نے احسن انتو کوگرفتار کرکے اس کے خلاف سوشل میڈیا پرتشددکوہوادینے کے الزام میں کیس درج کیا ہے۔ محمداحسن انتوولدمرحوم غلام حسن انتوساکن دیورلولاب حال کرسوراجباغ ایک فعال علیحدگی پسند ہے اورٹوئٹر پر ریڈیورزسٹنس کاسرگرم مقرر ہے۔ سوشل میڈیا پرغلط پروپیگنڈا،غلط معلومات مہم اور نفرت آمیز تقاریر کرنے سے وہ جموں کشمیر میں موجوہ امن کی صورتحال کو مکدرکررہا ہے۔ان سرگرمیوں کی پاداش میں پولیس نے مذکورہ کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے اور وہ اُسے گرفتار کیا ہے۔