گاندربل//جموں وکشمیر بینک دودہر مامہ میں کورونا کے پیش نظر جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ۔کورونا وائرس سے عالمی سطح پر دہشت مچی ہوئی ہے اور سرکار کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی جارہی ہے،لیکن جمعہ کو دودہرہامہ گاندربل میں واقع جموں کشمیر بینک پر درجنوں افراد پہنچ گئے اور بنک میں داخل ہوکر تمام تر احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا،جس کے خلاف دودہرہامہ میں موجود تجارت پیشہ افراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور بینک انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور نہیں دے رہے ہیں اور بغیر دوری بنائے لوگ بینک میں داخل ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر کوئی شخص کورونا مثبت پایا گیا تو بینک عملہ کے ساتھ ساتھ تجارت پیشہ افراد کیلئے بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔رائیس احمد نامی ایک دکاندار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کورونا سے بچنے کیلئے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہی ہے، جس کا خمیازہ دیگر افراد کو بھگتنا بڑ سکتا ہے۔