جموں//جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے جی ایم سی اسپتال جموں کے باہر اپنی خدمات کو بحال کرنے کے لئے دھرنا دے رہے ہیلتھ ورکروں پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ سینکڑوں ہیلتھ ورکرز کو، جن میں بیشتر خواتین تھیں، محکمہ صحت کے نے چند ماہ قبل ملازمت دی تھی اور اب محکمہ نے اچانک انہیں نکال دیا۔ انہوں نے صحت کارکنوں کی خدمات کوختم کرنے پر حکام کے خلاف فوری طورپر مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا جو کہ آئین اور قانون کے خلاف ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پینتھرس کی قیادت اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین کو بھی بتایا کہ وہ اس مسئلے کو پرامن طریقے سے اٹھائیں اور قانون کے مطابق ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو ختم کرنے پر حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے صدر منوج سنہا سے درخواست کی کہ وہ صحت کے کارکنوں کی خدمات ختم کے لئے محکمہ صحت کے خلاف سخت کارروائی کریں اور جموں و کشمیر میں تمام تربیت یافتہ بے روزگار ہیلتھ ورکرز کو فوری طورپرملازمت مہیا کی جائے ۔