جموں //اجیت کا لونی ویلفیئر کمیٹی کا ایک وفد کمیٹی صدر بھوشن لعل کول کی قیادت میں ریاستی گورنر کے مشیر کیول کمار شرما سے ملا قی ہو ا ۔اس موقعہ پر وفد کے اراکین نے گورنر کے مشیر کو مذکورہ رعلا قہ میں عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کر تے ہوئے کہاکہ اجیت کالونی میں غیر معقول نکاسی آب کی وجہ سے گندگی پھیل رہی ہے لیکن اس طرف کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔وفد کے مطابق برسات کے دوران نالیوں کا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔اراکین نے کہا کہ جموں ڈیولپمنٹ کارپوریشن سیاسی دبائوکی وجہ سے غیر قانونی تجاوز کو ہٹانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہیجبکہ اسی طرح سے آوارہ جانور گلیوں اور سڑکوں پر جام کی وجہ بنتے جارہے ہیں۔کیول کمار شرما نے وفد کی مانگوں اور مطالبات کو نوٹ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔اس وفد میں ہربنس سنگھ ،سرنجیت سنگھ ،رتن لعل دھر ،وکاس شرما ،رمیش چند ودیگران موجود تھے ۔
اجیت کالونی ویلفیئر کمیٹی کا وفد گور نر کے مشیر سے ملا قی
