سرینگر// اجس متی پورہ سڑک کی خستہ حالی پر عوامی حلقوں نے زبردست غم و غصے کا اظہارکیا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک مقامی لوگوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اس کی خستہ حالی مقامی لوگوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے جس سے دونوں علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل جبکہ پورے ضلع میں سڑکوں کی مرمت کا کام شدومد سے جاری ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس اہم سڑک کو نظرانداز کیا جارہا ہے اس دوران آ ر اینڈ بی سمبل کے اسسٹنٹ ایگز یکیٹیو انجینئر گلزار احمد نے بتایا کہ اس سڑ ک پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گی۔