منڈی//محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیرِ نگراں تعمیر ہو رہی چھیلہ اتولی سڑوئی سڑک کا کام گیارہ سال قبل شروع ہوا تھا لیکن چند مسائل کے پیش نظر سڑک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی تشنہ تکمیل ہے جس کو لیکر چھیلہ اتولی اور سڑوئی کی عوام کے ایک وفد نے تحصیلدار منڈی جاوید احمد سے ملاقات کی۔یوتھ نیشنل کانفرنس کے کارکن محمد اسلم کی قیادت میں وفد میں شامل اراکین نے تحصیلدار منڈی سے کہا کہ مقامی لوگوں کو سڑک کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اراکین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر رواں ماہ کی 28تاریخ تک سڑک کی تعمیر دوبارہ سے شروع نہیں کی گئی تو اس سلسلہ میں ایک بڑ ا احتجاج شروع کیا جائے گا ۔ تحصیلدار منڈی نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی ۔تحصیلدار منڈی نے اس موقع پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگز یکٹو انجینئر سے فون پر بات کرتے ہوئے 25تاریخ کو سڑک کی تعمیر دوبارہ سے شروع کر نے کیلئے کہا ۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔