محمد تسکین
بانہال//محکمہ موسمیات نے آئندہ کئی روز تک بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور اس موسمی پیشگوئی کے عین مطابق ہفتے کی صبح سے ہی ضلع رامبن کے علاقوں میں موسم ابرآلود رہا۔ ابرآلود موسم کی وجہ سے دن کے اوقات کے میں بھی موسم سرد ہی رہا جبکہ رات کے اوقات میں سردی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس دوران ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہفتے کی صبح سے ہی شاہراہ پر معمول کا ٹریفک جاری ہے اور شام تک ہزاروں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے اپنی اپنی منزلوں کی راہ لی ہے۔