محمد تسکین
بانہال//جمعہ کی صبح سے ہی وادی چناب کے باقی علاقوں کی طرح ضلع رام بن میں موسم ابرآلود رہا ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی آج اور آنے والے دنوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے پچھلے کئی روز کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں اور ابرآلود موسم کے باوجود بارش یا برفباری نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ضلع رام بن کے علاقوں میں مسلسل خشک سالی نے اپنے سائے گہرے کر دیئے ہیں ۔ اس خشک سالی کا براہِ راست اثر پینے کے پانی کے ذخائر اور ندی نالوں پر پڑا ہے اور پانی کی سطح بہت کم ہوگئی ہے ۔اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور جمعہ کی صبح سے شام تک ہزاروں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے شاہراہ پر سفر کیا ۔