محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کے علاقوں میں منگل کے روز مجموعی طور پر مطلع ابرآلود رہا اور پیر کی آدھی رات کچھ علاقوں میں بارش کی ہلکی چھٹیں بھی ہوئی ہیں تاہم بارشوں کا یہ سلسلہ مکمل بارش میں تبدیل نہیں ہو سکا ۔اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور منگل کی صبح سے شام تک ہزاروں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیوں نے دوطرفہ ٹریفک میں اپنی اپنی منزلوں کا سفر کیا ۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منگل کے روز معمول کا ٹریفک چلتا رہا تاہم ماروگ اور شیر بی بی کے کشتواڑی پتھر کے درمیان شاہراہ کئی مقامات پر یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ ٹریفک کا گزر تھوڑا سا دشوار ہو جاتا ہے جو ٹریفک کی سست روی کا شکار ہو جاتا یے۔ انہوں نے کہا گاڑی والوں سے اپیل کی ہیکہ وہ بدھ کی صبح اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہ اور موسم کی صورتحال کے حوالے سے ضروری جانکاری حاصل کریں ۔