تاشقند//ہندوستانی باکسر آکاش سنگوان (67 کلوگرام) اور نشانت دیو (71 کلوگرام) نے ہفتہ کو آرام دہ فتوحات کے ساتھ آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔آکاش نے آخری 32 میچ میں چین کے فو منگکے کو 5-0 سے شکست دی۔ ہندوستانی باکسر نے شروع سے ہی فو پر غلبہ حاصل کیا اور اپنے حریف پر زور دار مکوں کی بارش کی۔ آکاش محفوظ فاصلہ رکھ کر کھیلنا جاری رکھا اور برتری حاصل کرنے کے لیے فو کے مکے سے بچنے میں کامیاب رہا۔آخری راؤنڈ میں چینی باکسر نے واپسی کی پوری کوشش کی لیکن آکاش نے مکمل تسلی کے ساتھ ان کا سامنا کیا اور یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کی۔ آکاش اب منگل کو آخری 16 میچ میں قازقستان کے دولت بیک بائیف سے مقابلہ کریں گے۔دوسری طرف نشانت دیو نے لائٹ مڈل ویٹ راؤنڈ آف 32 باوٹ میں جنوبی کوریا کے لی سنگمن کو 5-0 سے شکست دی۔ نشانت، جس نے گزشتہ میچ میں عالمی چیمپئن شپ کے تمغہ جیتنے والے آذربائیجان کے سرخان علییف کو شکست دی تھی، آج اپنی استعداد کا مظاہرہ کیا۔ پہلے راؤنڈ میں اس نے اپنے حریف کی حکمت عملی کو تحمل کے ساتھ پڑھا۔آخری دو راؤنڈ میں دونوں باکسروں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے لیکن نشانت دونوں میں سے زیادہ درست تھے اور 5-0 کے فرق سے جیت گئے۔ پری کوارٹر فائنل میں نشانت کا مقابلہ فلسطین کے فوکاہا ندال سے ہوگا۔چار ہندوستانی باکسر بشمول دیپک (51کلوگرام)، محمد حسام الدین (57کلوگرام)، سمیت (75کلوگرام) اور نریندر (92+کلوگرام) اتوار کو اپنے اپنے باؤٹس دیکھنے کے لیے رنگ میں ہوں گے۔