عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // اے ڈی جی پی وجے کمار کی صدارت میں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں 3 سے 8 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والی 23 ویں آل انڈیا پولیس واٹر سپورٹس چیمپئن شپ-2024 میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے مینیجروںکے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے آغاز پر ٹیم منیجروں نے اپنا تعارف پیش کیا اور اپنا مختصر بیانیہ دیا۔ وجے کمار نے اپنے خطاب کے دوران تمام شریک ٹیم،منیجروں ، ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر پولیس اور سول افسران کا خیرمقدم کیا اور میگا ایونٹ کے انعقاد میں شامل مختلف کمیٹیوں کے تمام افسران کو بھی تاکید کی کہ وہ اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں اور ٹیم منیجروں پر بھی زور دیا کہ وہ ضروری تیاریوں کے حوالے سے اپنی رائے دیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی سہولت کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میںآئی جی پی ودھی کمار بردی، راجیو اوم پرکاش پانڈے ڈی آئی جی سی کے آر سری نگراور دیگر افسران کے علاوہ بلقیس میر (مقابلے کی ڈائریکٹر)بھی موجود تھے۔