جموں//یونیورسٹی آف جموں نے آل انڈیا وی سی کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں راہوری یونیورسٹی مہاراشٹر کو 6وکٹ سے شکست دے کر اگلے دور میں جگہ بنا لی ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اﺅر میں 88رن بنائے۔ جموں یونیورسٹی کے بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف13.2اﺅر میں 4وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ وشال سودن 26رن بنا کر سر فہرست رہے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل جموں یونیورسٹی کے لئے بلونت سنگھ نے دو جب کہ راجیش سلہوترہ ، پون سنگھ باہو اور اوتار سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں جموں یونیورسٹی نے ہماچل یونیورسٹی کو 22رن سے ہرا دیا تھا۔