سرینگر// جموں کشمیرکیرم ایسوسی ایشن نے 27 ویں آل انڈیا فیڈریشن کپ کیرم ٹورنامنٹ2022-23میں شرکت کے لیے 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو 26 سے 29 مارچ تک جیوندیپ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ بادلال پورہ وارانسی اتر پردیش میں منعقد ہوگا۔کھلاڑیوں کا انتخاب ایس کے آئی سی سی، سری نگر میں جموں کشمیراسپورٹس کونسل کی سلیکشن کم اسکریننگ کمیٹی نے کیا جس کی سربراہی ڈویڑنل سپورٹس آفیسر کشمیر نزہت آرا اور منیجر ایس کے آئی سی سی مقصود خان نے کیرم ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ کی جس میں عادل رشید شا ، عارف سلطان اور داور رشید، بالترتیب جے اینڈ کے کیرم ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور سیکرٹری ہ شامل تھے۔مردوں کی ٹیم میں فرقان نذیر، عمر رشید، محمد عرفان اور آصف مقبول شامل ہیں جبکہ انزلنا رفیق، زینب اعجااز، کاظمہ خورشید اور مہک نبی کو ٹورنامنٹ کی خواتین ٹیم میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔