جموں//متعلقہ انتظامیہ سے شہروں میں مناسب صفائی اورحفظان صحت کےلئے جامع و وسیع تر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے جموںوکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) جموں مغربی حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے لیڈر پونیت سنگھ جموال نے یہاںپرجاری پریس بیان میں کہا ہے کہ ہاو¿سنگ اینڈ شہری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جیسے ذمہ دار مختلف ادارے مسلسل بارشوں کے باعث شہروں میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے خصوصی طورپر اقدامات کرےں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر مناسب صفائی اور حفظان صحت کی غیر موجودگی میں ڈینگو کے پھیلاو¿ کے امکانات میںکافی روشن ہوچکے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ انہوںنے اس امر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے وسط علاقوں میں بارشوں کے سیوریج پانی کی نکاس کےلئے خدمات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی سپلائی کو پینے کے لائق بنانے کےلئے موثر کن اقدامات نہیںکئے جارہے ہیں اورعام طورپر یہ دیکھاجاتا ہے کہ بارشوں کے دوران سیوریج سے مخلوط ہوکر ٹوٹی پھوٹی سپلائی پائپوں میں داخل ہوکر صحت کےلئے زہر بن کئی علاقوں میں ہیضہ جیسی مختلف مہلک بیماریوں کودعوت دی جاتی ہے لہذا پینے کے لائق پانی کی سپلائی کی بہتری کےلئے پانی کے بے ترتیب نمونے کی جانچ پڑتال ہونے کی ضرور ت ہے۔ پونیت سنگھ نے محکمہ ہا¶سنگ وشہری ی ترقی اور ایچ یو ڈ ی ڈی پرزوردیاہے کہ وہ شہروں میں مناسب صفا ئی اورحفاظان صحت کے لئے خاطر خواہ ااقدامات کئے جائیں تاکہ شہرمیں اس وقت بے چال موسم کے دوران پیدا شدہ بیماریوں پر لگام کسی جائے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ کئی شہروںمیں ڈینگو جیسی بیماریوں کی صورتحال بنی ہوئی ہے اورلوگوں کو ہیضہ اور جراثیم شدہ بیماریوں سے بچانے کے علاوہ بچوں کی صحتیابی کی نگرانی کےلئے جامع اقدامات کو بروئے کار لانے کی ضرورتوں اورذمہ داریوں کو سمجھیں۔ انہوںنے سیوریج کی نکاس کےلئے جنگی سطح پر کاموں کو پرکرنے اورسڑکوں کی مرمتی کاموں میںسرعت لانے کے علاوہ پانی سپلائی والی پائپوں کی مرمت کو ترجیع تر بنیادوں پر حل کرنے پرزوردیاہے تاکہ سراخ شدہ پائپوں میں سیوریج کاپانی داخل نہ ہوکر لوگوں کی صحت کے مضر ثابت نہ ہو اور جو بچوں کے درمیان صحت کے مسائل کی اہم وجہ بنتی ہے۔ انہوںنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں میونسپل کاپوریشن کے باعث ہورہی تاخیر کارروائی کے سبب لوگوں کو کئی مہلک بیماریوںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جوکہ باعث تشویش ہے