آفیسر کے کورونا مثبت آنے کے بعد اُوڑی کا زونل ایجوکیشن دفتر بند

اوڑی/شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں انتظامیہ نے زونل ایجوکیشن دفتر میں تعینات ایک آفیسر کا کورانا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر کو بند کر دیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ آفیسر کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ اتور کو مثبت ظاہر ہوا اور سوموار کو اوڑی انتظامیہ نے زونل ایجوکیشن دفتر کو مکمل طور بند رکھنے کے ہدایات صادر کئے ہیں۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ اوڑی اعجاز احمد لون نے بتایا کہ ا±نہیں ایس ڈی ایم اوڑی کی طرف سے ہدایت ملی ہے کی زونل ایجوکیشن آفیس اوڑی کو بند کیا جائے۔ا±نہوں نے مزید بتایا کہ مونسپل کمیٹی کو دفتر میں سینی ٹائزکرنے کے ہدایات بھی دئے گئے ہیں۔