نئی دہلی//ہندوستان اس سال اپنا 71 واں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس موقع پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کو مبارک باد دی ہے ۔دھماکہ خیز سابق بلے باز آفریدی نے منگل کو ٹوئٹر پر اپنے مبارک کے پیغام میں کہا ''ہندوستانیوں کو 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈھیر ساری مبارکباد۔ اس موقع پر میں اتنا ہی کہوں گا کہ دونوں ممالک کو باہمی ہم آہنگی، امن اور محبت کو برقرار رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا اور انسانیت کو سب سے اوپر رکھنا ہوگا''۔قابل ذکر ہے کہ آفریدی کے اس ٹویٹ کو اب تک 13000 لوگوں نے پسند کیا ہے ۔یو این آئی