عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
امپھال//منی پور کے چندیل ضلع میں آسام رائفلز کے ایک سپاہی نے منگل کی رات اپنے ساتھی سپاہیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے چھ فوجی زخمی ہو گئے اور پھر خود کو گولی مار لی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چندیل ضلع کے ساجک تمپک میں سنگپی بائٹ نامی فوجی نے اپنے روم میٹ پر گولی چلانے کے بعد خود کو گولی مار لی۔تمام زخمیوں کو فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب فوجی چھٹی گزار کر چورا چند پور میں واقع اپنے گھر سے واپس آیا۔ یہ واقعہ ہندوستان-میانمار سرحد کے قریب جنوبی منی پور میں آسام رائفلز بٹالین کے اندر پیش آیا۔ملزم فوجی نے بدھ کے روز اپنی رائفل سے اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔ جس کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد اس نے خود کو گولی مار لی۔ زخمی فوجیوں کو فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ آئی جی آسام رائفلز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام فوجی منی پور کے نہیں ہیں۔