راجوری//آرمی گڈ وِل پبلک سکول راجوری میں پہلی مرتبہ الومنی میٹ اورانوویشن میلہ کااہتمام کیاگیاجس میں متعدددفاعی اورسول شخصیات بشمول جنرل آفیسراِن کمانڈنگ25 انفینٹری ڈویژن ،کمانڈر 25 آرٹیلری برگیڈ ،سینئرسپرانٹنڈنٹ آف پولیس راجوری یوگل منہاس ،سینئرسائنسدان کرشی وگیان کیندرا راجوری ڈاکٹر اروندایشرکے علاوہ سکول کے سوسے زائد سابقہ طلباءنے شمولیت کی۔اس دوران راجوری ودیگرمختلف سکولوں کے طلباءاورپرنسپلوں نے بھی الومنی میٹ اورانوویشن میلے میں شامل ہوئے۔الیومنی میٹ کامقصد فوج کی طرف سے نوجوانوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے اورضلع راجوری کوتعلیمی سرگرمیوں کاگہوارہ بنانے اورطلباءکے اکیڈمک شعبے میں بہترنتائج لانے کےلئے کی گئی اورمسلسل کی جارہی کاوشوں کواُجاگرکرناتھا۔تقریب کے دوران بتایاگیاکہ فوج کی طرف سے نوجوانوں کوتعلیم کے نورسے آراستہ کرنے کےلئے کیاکیاکوششیں کی گئی ہیں۔اس دوران انوومیشن میلے میں جدیدتدریسی اورلرننگ تکنیکوں کوبھی اُجاگرکیاگیا۔تقریب کے دوران نیچرل ایکوسسٹم کاافتتاح شرکاکی توجہ کامرکزرہا جس میں واٹرہارویسٹنگ ،ڈرپ ایریگیشن ،آرگینک فارمنگ اورکمپوسٹنگ پٹ پروجیکٹس کے آپسی رشتے کوبیان کیاگیا۔