Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

آرایس ایس ملک کے جذبہ کو ختم کرنے کی کوشش میں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 11, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE

 کرناٹک کیلئے بی جے پی کے پاس ویثرن کی کمی،بنگالورو میں راہل گاندھی کی پریس کانفرنس

بنگالور//صدر کانگریس راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی شخصی حملے کر رہی ہے اور اس کے پاس کرناٹک کے لئے ویثرن کی کمی ہے ۔انہوں نے کرناٹک انتخابات کی مہم کے آخری دن بنگالورو میں وزیراعلی سدارامیا کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بنیادی مسائل پر انتخابی مہم چلائی ہے تاہم بی جے پی ریاست کے عوام کو یہ بتانے میں ناکام ہوگئی ہے کہ اس نے ان کے لئے کیا کیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتخابات دو نظریات کے درمیان ہے ، دو جماعتوں کے درمیان نہیں ہے کیونکہ ایک طرف آرایس ایس کی آئیڈیالوجی ہے جو ملک بھر پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا ماننا ہے کہ ہر کسی کو ساتھ لے کر کام کرنا چاہئے ۔آرایس ایس ایک کے بعد دوسرے اداروں پر قبضہ کر رہی ہے اور ان کے نظریہ کے حامل افراد کو ان اداروں میں بٹھایاجارہا ہے ۔یہ افراد ملک کے جذبہ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہم ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے عوام کے جذبات کے جوہر کے پیش نظر انتخابی منشو ربنایاتاہم بی جے پی کے انتخابی منشور کو بند کمرہ میں تیار کیا گیا اور یہ کانگریس نصف منشور سے یہ نقل کیا گیا ہے ۔کانگریس نے تعمیری اور مثبت مہم کرناٹک میں چلائی ہے تاہم اپوزیشن نے کرناٹک کی ترقی کے بارے میں اپنے منصوبوں پر کچھ بھی نہیں کہا ہے  راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک نے ملک میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیداکئے ۔کسانوں،روزگار اور خواتین کے بارے میں بات کرنے کے بجائے وزیراعظم نے ترقی سے متعلق مسائل سے لوگوں کو بھٹکانے کی کوشش کی ہے ۔اس سوال پر کہ آیا ریاست میں معلق اسمبلی وجود میں آتی ہے تو کانگریس کسی بھی دوسری جماعت سے مفاہمت کے لئے تیار ہے اور کیا کسی دلت کو وزیراعلی بنایاجائے گا تو راہل نے کہا کہ ہم نے کرناٹک کے لئے ایک ویثرن دیا ہے ۔انہیں یقین ہے کہ کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گجرات میں کیا کہا گیا تھا ،گجرات میں کہا گیا تھا کہ کانگریس کو صرف 20تا30نشستیں ہی ملیں گی لیکن ہم نے دیکھا کہ کانگریس نے گجرات میں کانٹے کا مقابلہ بی جے پی کو دیا اور ایک مضبوط موقف کی حامل رہی ہے ۔اسی طرح کانگریس کرناٹک میں کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ آرایس ایس کرناٹک کے جذبہ،شناخت اور بسواننا کے اصولوں کو چھیننا چاہتی ہے اور اس کے بدلے آرایس ایس کی رجعت پسند آئیڈیالوجی نافذ کرنا چاہتی ہے ۔کانگریس ایسا کرنے ہرگز نہیں دے گی۔ ہم نے پانچ سال میں کرناٹک کو بطور خاص ترقی دی ہے ۔ہم مزید تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی راہ کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بنگالورو کے انفراسٹرکچرکا تعاون کرتی ہے اور یہ تعاو ن جاری رہے گا۔ ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق دعوے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ان سے متعلق یا وزیراعظم سے متعلق نہیں ہیں بلکہ یہ کرناٹک کے جذبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ انتخابات عوام کے جذبات کے احترام سے تعلق رکھتے ہیں ۔سونیا گاندھی کے اٹلی نثراد ہونے سے متعلق مسئلہ وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے جانے پر انہوں نے کہا '' میری ماں کی زندگی کا بڑا حصہ ہندوستان میں گزرا ہے ۔میری ماں کسی بھی ہندوستانی سے زیادہ ہندوستانی ہیں۔میری ماں نے اس ملک کے لئے قربانی دی ہے ۔وہ اس ملک کے لئے فکر رکھتی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم کرناٹک کے مسائل سے بھٹک گئے ہیں ۔ مودی نوجوانوں کی اہانت کر رہے ہیں ۔وہ اپنی تقاریر میں مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں۔راہل نے کہا کہ وہ نوجوانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو روزگار کی طمانیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میڈیا کا سامنا کرنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ میڈیاسے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کسانوں کی مدد کریں گے ۔بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے ججس نے پریس کانفرنس کی ۔راہل نے رافیل ڈیل کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ رافیل ڈیل ملک کے لئے نہیں بلکہ وزیراعظم کے دوستوں کے لئے اچھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب روہت ویمولا کا معاملہ سامنے آیا تو ہم نے کہا تھا دلتوں کو پیٹا گیا اور ان کو دبایا گیا لیکن وزیراعظم نے اس پر ایک بھی بات نہیں کہی۔ہندوستان کے دیگر حصوں میں جب دلتوں کا قتل کیا گیا اور ان کی اہانت کی گئی تو مودی جی نے کچھ بھی نہیں کہا ۔کانگریس دلتوں کے حقوق کا دفاع کرے گی اور اس مسئلہ کو اٹھائے گی۔صدر کانگریس نے کہا کہ خواتین کے خلاف مظالم سیاسی اور قومی مسئلہ ہے ۔مودی بلٹ ٹرین کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال نہیں چاہتے ۔ان کے مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل نے کہا کہ گزشتہ 15برسوں سے وہ منادر ، مساجد اور گردوارہ کے ساتھ ساتھ ہر مذہبی ادارے کا دورہ کر رہے ہیں تاہم بی جے پی کو یہ پسند نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ''میں نہیں سمجھتا کہ وہ ہندو لفظ کو سمجھے ۔اس نے مذہب کا اپنا نقطہ نظر بیان کیا ہے ۔ راہل نے کہا کہ مودی اند رسے برہم ہیں ۔وہ نہ صرف مجھ سے بلکہ ہرکسی سے برہم ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب
بین الاقوامی
نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج
برصغیر
ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا
برصغیر
حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ
پیر پنچال

Related

برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ

July 4, 2025
برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?