آذربائیجان کی آرمینیائی ٹھکانوں پر فائرنگ

یریون//یو این آئی//آرمینیا نے سنیچر کو دعوی کیا کہ آذربائیجان کی طرف سے ملک کی شمال مشرقی سرحد پر واقع اس کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی گئی ہے ۔آرمینیائی وزارت دفاع نے کہا کہ آذربائیجان کے مسلح دستوں نے آرمینیا۔آذربائیجان سرحد پر واقع آرمینیائی ٹھکانوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ میں آرمینیائی فوجی عملہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔آرمینیااور آذربائیجان کے مابین جدوجہد متنازعہ علاقہ ناگورنو۔کراباکھی پر ہے ۔ نومبر 2020میں ایک جنگ بندی معاہدہ کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین جدوجہد کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔