عظمیٰ نیوزسروس
کولگام//محکمہ دیہی ترقی کولگا م کی جانب سے نئے بنائے گئے آدھی پورہ کھیل میدان میں جمعرات کوانڈر14کاسکوٹورنامنٹ آدھی پورہ اور آمنوکی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلے کے ساتھ ہی اختتام پزیدہوا۔ اس موقعہ پرڈپٹی کمشنرکولگام ڈاکٹربلال محی الدین بٹ مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے ٹیموں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں اعزازات تقسیم کئے۔انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا ہماری سماجی ونفسیاتی ترقی میں مثبت اور تعمیراتی کردار ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ایسی تقاریب سے ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف توجہ مرکوز کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں دوسوکھیل کے میدان بنائے جارہے ہیں اورضلع انتظامیہ نوجوانوں کو بہتر کھیل سہولیات بہم رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو ایسی تقاریب کا اہتمام کرنے کیلئے سراہااوراسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کوکھیل کے میدانوں کوتوسیع دینے کی ہدایت دی۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مال میرامتیازالعزیز ،اسسٹنٹ کمشنرڈیولمپنٹ محمدعمران بھی تھے۔