جموں// آرایس پورہ میں حالیہ دنوں آتشزنی سے بری طرح سے متاثرین5افراد کی امدادانہ کارروائیوں میں تاخیر برتنے پر چیئرمین وفا فاؤنڈیشن پرویز وفا نے مقامی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تشویش کااظہارکیاہے۔یہاں پرجاری پریس بیان میں پرویڑ وفانے کہاہے کہ بدقسمتی کاعالم یہ ہے کہ مقامی انتظامیہ آتشزدگی بری طرح سے متاثر پرکنبوں کی طرف اپنا توجہ مرکوز کرنے میںپوری طرح سے ناکام ثابت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ابھی بھی متاثرین کُنبہ دربدرکی ٹھوکریں کھانے کیلئے لاچار اوربے بس ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ انتظامیہ کی بد نظمی سے انسانیت شرمسار ہورہی ہے اورریاستی گورنر این این ووہرا سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پراقدامات اٹھاتے ہوئے آتشزنی سے متاثرین کنبوں میںامداد کی فراہمی کولیکر متعلقہ انتظامیہ کو حرکت میںآنے کی ہدایت جاری کرے