عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے مختلف عمر کے لڑکوں کی تیراکی میں انٹر اسکول ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن ٹرائلز کا افتتاح محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر نے کیا۔ ضلع سرینگر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے سینکڑوں نوجوانوں نے پہلے دن ٹرائلز میں حصہ لیا۔ یہ ٹرائل رواں ماہ کی 20 تاریخ تک نہرو پارک سرینگر میں جاری رہیں گے۔ طالبات کا ایک دستہ بھی کیمپ کے اختتامی دن کھیلوں کے ٹرائلز میں حصہ لے گا۔جوائنٹ ڈائریکٹرکشمیر وسیم راجہ نے شرکا کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ محکمہ آنے والے دنوں میں واٹر اسپورٹس کی مختلف سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پانی کے کھیل انسان کی ذہنی اور جسمانی تندرستی پر واضح اثر ڈالتے ہیں۔ کشمیر میں پانی کے کھیل ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں اور وائی ایس ایس اورجموں کشمیر اسپورٹس کونسل کی کوششوں سے ہمارے نوجوان نہ صرف قومی سطح پر بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی اس کھیل میں چمک رہے ہیں۔