لندن//ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں ریکارڈ 3ملین ڈالر کا معاہدہ پانیوالے ہموطن کیمرون گرین کو نوٹوں سے بھرا بیگ کا نیا نک نیم دے دیا،ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں سپراسٹار بننے کے بعد اپنے تجربے کی بنیاد پر ساتھی پلیئر گرین کو بہت زیادہ دباو اور توقعات سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ انھوں نے کیمرون گرین کو نیا عرفی نام منی بیگز بھی دیا۔وارنر کا کہنا تھا کہ منافع بخش انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے مہنگے آسٹریلوی کھلاڑی بننے کے بعد گرین کے لیے سنگین مضمرات ہیں، 23سالہ آل راونڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے۔وارنر کا کہنا تھا کہ گرین کو شدید دباو اور اپنے پیاروں سے طویل عرصے سے دور رہنے کا بھی حوصلہ رکھنا ہوگا،وارنر نے مزید کہا کہ وہاں گرین کو بہت دباو ہوگا، بہت زیادہ توقعات ہوں گی۔