سرینگر//سی پی آئی (ایم)کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ دفعہ35 اے کے تحت سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کیا گیا مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ اب یو ٹی لداخ کے مستقل رہائشی کی وضاحت کرنے کی واحد بنیاد بن گیا ہے ، آئینی ضمانتوں کو یقینی بنانے میں دفعہ 35 اے جوہر توثیق ہے۔ جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے لیے دفعہ 370من مانی طور پر غیر فعال بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کو ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے سے نہ صرف بی جے پی حکومت نے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا بلکہ جموں و کشمیر اور خود مرکز کے درمیان تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور اسے دوبارہ پٹری پر لانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جمہوریت کو مکمل خودمختاری اور سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے ساتھ فوری طور پر بحال کیا جائے۔تاریگامی نے کہاکہ جمہوری قوتوں کو عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔ارباب اقتدار والے یہ سمجھنے کہ جبری خاموشی کو قبولیت نہیں سمجھا جا سکتاہے۔