سری نگر// جموں شہر میں گزشتہ روز مارچ کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہونے کے بعد پیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم صاف اور خشک کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ مارچ کے مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ مارچ میں آخری سب سے زیادہ درجہ حرارت 31 مارچ 1945 کو 37.2 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، "اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔"
اسی اثناءمیں سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4، پہلگام 6.2 اور گلمرگ میں 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 1.3، لیہہ 2.0 اور کرگل میں صفر تھا۔
جموں میںشبانہ درجہ حرارت 19.7، کٹرہ میں 17.8، بٹوت میں 12.5، بانہال میں 8.6 اور بھدرواہ میں 9.5 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔