آئندہ حکم تک پابندیاں عائد رہیں گی :حکام

پونچھ//جموں کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی ہفتہ اوراتوار کو لاک ڈوان کا نفاذ رہے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کے دفتر سے جاری ایک ہدایت نامہ میں ہفتہ اوراتوار کو لاک ڈون کانفاذکیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ کووڈ کی لہر کو دیکھتے ہوئے مذکورہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ آئندہ حکم تک پابندیاں مسلسل جاری رہیں گی ۔اس دوران ادویات کی دکانیں، سبزیو اور پھلوں کی دکانیں اور ہوٹل ڈھابے وغیرہ کھلے رہیں گے اس کے علاوہ تمام دکانیں اور ادارے بند رہیں گے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ پونچھ میں کوڈ19کے مثبت معاملات میں اضافے کے بعد لیاگیا۔ ہفتہ کے روز اگرچہ سہہ پہر تک دکانیں کھلی رہیں لیکن اس کے بعد اچانک پولیس کی گاڑی کے ذریعہ اعلان کر کے لوگوں کو دکانیں بند کر کے فوری اپنے اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کی گئی اس دوران پولیس کی بڑی نفری نے دکانیں بند کروائیں اور لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت کی۔پولیس کی قیادت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ نواز چوہدری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کی جانب سے کوڈ کی چین توڑنے کے لئے یہ اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس دوران لوگوں ضروری سہولیات جن میں ادویات، سبزیاں پھل، دودھ اور دیگر اشیاءفراہم کرنے کے لئے کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت رہے گی۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابر پر عمل کریں اور بغیر ضروری کام کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انھوں نے لاک ڈون کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں سے پولیس اور ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔