بٹوت // میونسپل کمیٹی بٹوٹ کے صدر ونائب صدرکی حلف برداری کے دو روز بعد ہی میونسپل کمیٹی میں سالوں سے بطور کیجول ،کنسالی ڈیٹیڈ صفائی کرمچاری حکومت سے اپنے دیرینہ مطالبات کومنوانے کی خاطر منگل سے غیر معینہ عر صہ کے لئے کام چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ عبدالرزاق نامی کرمچاری نے اس موقعہ پر کہا’ہم لوگ برسوں سے محکمہ اور ریاستی حکومت سے اپنے جائز مطالبات کوتسلیم کرکے عملی جامہ پہنانے کی مودبانہ اپیل والتجائیں کرتے آرہے ہیں ہم دن بھر سخت محنت کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیکر شہر وبستیوں کو گندگی سے نجات دلاکر صاف ستھرا رکھتے ہیں اورعوام الناس کی صحت وتندرستی کویقینی بنانے کیلئے اپنے پیٹ پر پتھر باھند کر اپنی پیشہ وارنہ ذمے داریاں انجام دیتے ہیں لیکن بدلے میں ملنے والی معمولی اُجرت کی وجہ سے اس مہنگائی کے دور میں ہمارا عیال فاقہ کشی کے دہانہ پر پہنچ چکا ہے ،ہمارے بچے اچھی تعلمی سہولتوں سے محروم ہیں، ہمارے پاس سر چھپانے کے لیے پختہ آشیانے نہیں ہیں، معمولی نوعیت کی بیماری کی صورت میں دوائی کیلئے درکار پیسے نہیں، ہماری زندگیوں محرومیاں ہی محرومیاں رہ گئی ہیں۔ اس پر مزیدستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ ہم لوگو ں کو محکمہ لوکل باڈی حکومت جموں کشمیر کے ساتھ بطور کیجول ،کنسالی ڈیٹیڈورکر س دہائیوں سے اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داریاں انجام دیتے آرہے ہیںمگر محکمہ وحکومت ہماری بدحالی کی جانب ادنہ سی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی جارہی ہے ہٹ دھرمی کا عالم ہے کہ نہ ہماری اُجرتوں میں کوئی اضافہ کیا جارہا ہے اور ناہی بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ہماری ملازمتو ں کو مستقل کیا جارہا ہے۔ لہذا حالات سے بے بس ومجبور ہو کر ہم لوگوں کو کام چھوڑ ہڑتال کا راستہ اپنانا پڑا ہے لہذا محکمہ و حکومت جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کر تی تب تک ہم اپنی کام چھوڑ ہڑتا ل جاری رکھیں گے اور اس میں مزید شدت لا نے کی کوشش کریں گے‘۔
ؓبٹوت میونسپلٹی کے صفائی کرمچاری کام چھوڑ ہڑتال پر
