نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ رپورٹ ہوئے اور اس عرصہ کے دوران جان لیواوبا کے 2,86,384 نئے کیسز درج ہوئے ، جب کہ 3,06,357 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 35 ہزار 267 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی ایک ارب 63 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی 573 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 491700 ہو گئی ہے ۔