عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے منگل کو سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے سری نگر–جموں قومی شاہراہ کی بندش اور اس کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے سلسلے میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق، انہوں نے ایل جی کو وادی کے میوہ صعنت کو درپیش سنگین بحران سے آگاہ کیا۔
التجا مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا:انھوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی سے ملاقات کی اور انہیں سیب انڈسٹری کو درپیش شدید بحران کے بارے میں آگاہ کیاـ
التجاکے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ قومی شاہراہ پر ٹرکوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں گے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ـ