عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں ساہل یوسف بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن ہمہامہ کا دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے، جس کی مالیت 50 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت جموں و کشمیر پولیس کی اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد منشیات کے نیٹ ورکس کے مالی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔پولیس نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی اور سمگلنگ سے متعلق کسی بھی اطلاع کو فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک بنایا جا سکے۔
بڈگام میں پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش کی پچاس لاکھ روپیہ مالیت کی جائیداد قرق
