عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) کی اقتصادی جرائم ونگ نے پونے میں مقیم ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس نے شکایت کنندہ سے ‘سیفائن نیچرل نٹ’ فراہم کرنے کے بہانے پر لاکھوں روپیے دھوکہ دہی سے وصول کئے ہیں۔ونگ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی جرائم، ونگ کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ پونے میں مقیم ایک شخص، جو خود کو ڈی کے انٹرپرائزز نامی فرم کا مالک ظاہر کر رہا تھا، نے شکایت کنندہ سے رابطہ کیا اور ‘سفائن نیچرل نٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہاتاہم پیشگی رقم وصول کرنے کے باجود مال کی ترسیل نہیں کی گئی اور یوں شکایت کنندہ سے 46.90 لاکھ کی دھوکہ دہی کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اقتصادی جرائم ونگ نے ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے فریب دہی سے جعلی سپلائی آرڈر دیا اور ڈی کے انٹرپرائزز کو ‘سفائن نیچرل لٹ’ کا قانونی سپلائر ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فریب کے ذریعے شکایت کنندہ کو رقم دینے پر آمادہ کیا گیا جو بعد میں دھوکہ دہی ثابت ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اقتصادی جرائم ونگ میں باضابطہ مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
لاکھوں روپیے کے سپلائی فراڈ کا پردہ فاش، مقدمہ درج: سی بی کے
