بارہمولہ// عالمی شہریت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سالہ یوپی کا رہنے والا سیاح اسوقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ موبائل فون پر بات کرنے میں مصروف تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں یوپی سے آئے ہوئے چھ افراد پر مشتمل سیاحوں کی خوشیاں اسوقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب گالف کورس کے آسمانی بجلی 40 سالہ محمد سیلم سفی ولد محمد زکی سفی ساکن تیوارہ اترپردیش پر گر ی جسے وہ شدید طور جھلس کر زخمی ہوگیا اگرچہ گلمرگ پولیس اور وہاں موجود لوگوں نے زخمی سیاح کو فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ پہنچایا تاہم وہاں تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔