کٹرہ//شرائن بورڈ کے سی ای او سمرن دیپ سنگھ نے شری ماتا ویشنو دیوی جی گپھا کے راستے پر کام کر رہے وملہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور انکے مشکلات کو دور کرنے کے لئے سانجی چھت پر ایک شکایتی ازالہ کیمپ کا اہتمام کیا۔عملہ نے سی ای او کو اپنے متعدد مسائل سے واقف کیا اور انکا حل طلب کیا۔انہوں نے سی ای او کو مطالبات کی ایک فہرست بھی پیش کی ،سی ای او نے مطالبات کو بغور سنا اور کہا کہ ملازمین کی بہبودی واور بھلائی کیلیے پہلے ہی متعدد اقدام کئے گئے ہیںجبکہ دیگر حل طلب مسائل کے سلسلہ میں انہوں نے متعلقین کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کئے۔انہوں نے پوتر گپھا کی درشن کیلئے آنے والے یاتریوں کو عملہ کی جانب سے فراہم کئے جارہے سہولیات کی سراہنا کی۔انہوں نے یاتریوں کو ہر ممکنہ سہولیت فراہم کرنے کے لئے ملازمین کو تن دہی اور لگن سے کام کرنے کو کہا ۔تبادلہ خیال کے دوران ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر ارویندر کاروانی، تحصیلدار بھون دھونی چند ، بورڈ منیجروں سدیش شرما وویک دوبے بھی سی ای او کے ہمراہ تھے۔تبادلہ خیال پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں صفائی کرمچاریوں و دیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔